کابل(نیٹ نیوز) آئر لینڈ سے تعلق رکھنے والی یورپی پارلیمنٹ کی رکن کلیر ڈیلی نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا افغان بحران پر عدم توجہ کا سبب افغانوں کی جِلد کا رنگ ہے؟ ایک بیان میں یورپی پارلیمنٹ کی رکن کلیر ڈیلی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی جنگوں میں معصوم شہریوں کی جانیں قربان ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں افغان شہری خوراک اور حفاظت کی تلاش میں نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں جس کا کوئی ذکر نہیں کر رہا۔ کلیر ڈیلی نے سوال کیا کہ کیا افغان بحران پر عدم توجہ کی وجہ افغانوں کی جِلد کا رنگ ہے؟ کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سفید نہیں ہیں یہ وہ یورپی نہیں ہیں؟