وزراء خسرو بختیار، ہاشم جواں بخت کو کام سے روکنے کی درخواست دائر


 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کو کام سے روکنے کیلئے جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواستگزار احسن عابد  نے مئوقف اختیار کیا ان کے نام پنڈورا پیپرز، سوئس پیپرز میں بھی آئے، خسرو بختیار نے این اے 177 رحیم یار خان اور  مخدوم ہاشم جواں بخت نے پی پی 259 رحیم یار خان سے انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ دونوں بھائیوں نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور انہیں ظاہر نہیں کیا، خسرو بختیار وفاقی وزیر اور ان کے بھائی ہاشم جواں بخت صوبائی وزیر ہیں۔ دونوں بھائیوں کے اثاثے ایک سو ارب سے زائد ہیں۔ یہصادق اور امین نہیں رہے، استدعا ہے کہ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کو بطور وزیر کام کرنے سے روکا جائے۔

ای پیپر دی نیشن