میکسیکو، فائرنگ سے 3خواتین سمیت 9 افراد ہلاک

Mar 11, 2022


میکسیکو سٹی (اے پی پی)وسطی میکسیکو میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ وسطی میکسیکو کی ریاست پیوبلا کے  حکام نے تصدیق کی کہ    اٹلسکوقصبیمیں  نجی رہائش گاہ پر 3 خواتین سمیت 9افراد کو گولیاں  مار کر ہلاک کردیا گیاہے۔ پیوبلا اٹارنی جنرل کے دفتر نے کہا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے ۔

مزیدخبریں