ریاض میں عالمی دفاعی نمائش ختم  29.7 ارب ریال کے سودے 

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی نمائش ختم ہوگئی، 29.7 ارب ریال کے سودے ہوئے۔ آخری روز سعودی طیاروں نے شاندار ایئر شو بھی پیش کیا۔ عالمی دفاعی نمائش کے دوران غیرملکی کمپنیوں کے ساتھ 22 معاہدے ہوئے۔ جن کے تحت وہ کمپنیاں  یہاں اسلحہ ساز فیکٹریاں قائم کریں گی۔ یہ کمپنیاں مجموعی طور پر 8 ارب ریال کی  لاگت سے قائم کی جائیں گی۔46  فیصد سودے سعودی کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے۔ تقریبا 10 ارب ریال  کے ہتھیار خریدے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نمائش میں 42 ممالک کی 600 کمپنیوں نے شرکت کی۔80 سے زیادہ عسکری وفود شریک ہوئے۔
نمائش

ای پیپر دی نیشن