سرائے سدھو (نامہ نگار) پیپلزپارٹی وزیراعظم کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو گی‘ کال کوٹھڑیاں / پھانسی کے پھندے پیپلزپارٹی کے لئے نئے ہیں۔ ملک کا بیڑہ غر ق کر نے والی حکومت کا سفر آخرت شروع ہوچکا، عوام کے گھبرانے کے دن ختم اب گھبرانوں کی باری حکمرانوں کی ہے، عدم اعتما د عوام کی آواز،کامیاب عوامی ما ر چ حکمرانوں کی رخصتی کی بنیاد ثابت ہورہا ہے،ان خیالا ت کا اظہارسابق وزیراعظم /اپو زیشن قائد سینٹ/پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئر مین مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے ملک ناہید عباس جٹ دھرالہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ نہوں نے کہا کہ عدم اعتما د کی کامیابی یقینی اپو زیشن کے پا س گنتی پوری ہے اب اپو زیشن اور عوام نہیں بلکہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے گھبرانے کا وقت شروع ہوگیاہے، عدم اعتما د اپو زیشن کا آئینی حق ہے۔
یوسف گیلانی