اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کے خلاف یوسف رضا گیلانی کی انٹرا کورٹ اپیل 13 اپریل کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کر دی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویڑن بنچ اپیل پر سماعت کرے گا، یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے 22 دسمبر 2021ئ کو انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،ماہرین کے مطابق تین ماہ تک فیصلہ نہ ہو تو کیس قانون کے مطابق دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنا ہوتا ہے،22 مارچ 2022 کو انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ ہوئے تین ماہ مکمل ہو جائیں گے،یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کیلئے اپریل 2021 میں اپیل دائر کی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
چیئرمین سینٹ الیکشن
اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین سینٹ الیکشن کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل 13 اپریل کوسماعت کیلئے مقرر
Mar 11, 2022