لاہور(انٹرویو: رفیعہ ناہیداکرام) مسلم لیگ ق شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی فرخ خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، وزیراعظم کو چاہئے کہ دل بڑا کریں اور ق لیگ پر بھروسہ کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کردیں۔ یہ پی ٹی آئی کیلئے بھی مفید ہوگا، پھر ق لیگ بھی کسی ممبرکو کہیں اور نہیں جانے دے گی ہم آخری وقت تک ساتھ دینے والے لوگ ہیں۔ انہوںنے ان خیالات کا اظہار نوائے وقت کو خصوصی انٹرویو میں کیا۔ انہوںنے کہا پرویز الٰہی تجربہ کار اور ڈلیور کرنے والے سیاستدان ہیں۔ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ بھی بزدار کے حق میں نہیںہیں، عمران خان کی طرف سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانے کا عندیہ خوش آئند ہے مگر تحریک عدم اعتماد پر کارروائی سے پہلے ق لیگ کو وزارت اعلیٰ دینے کا اعلان کرنا چاہئے۔ اپوزیشن کی طرف سے پیسہ بہت دیا جارہا ہے اور ہر لمحہ صورتحال بدل رہی ہے، ہمدردیاں ابھی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں مگر پی ٹی آئی بھی ہماری طرف کچھ جھکاؤ کرے۔ وزیراعظم کی طرف سے میلسی کی تقریر میں غصے میں سخت قسم کی باتیں کی گئی ہیں،آج مہنگائی ہر بندے کیلئے مسائل پیدا کررہی ہے ،کم از کم آٹا، چینی، گھی، دودھ سستا ہونا چاہئے تاکہ غریب اپنی گزر بسر کرسکے، اسمبلیوں میں خواتین کا کردار قابل فخر ہے۔ چوہدری شجاعت کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں، وہ جلد مکمل صحت یابی کیلئے دوبارہ سیاست میں متحرک کردار ادا کریں گے ۔
فرخ خان
پی ٹی آئی کے لوگ بزدار کے حق میں نہیں پرویز الہی کو وزیراعلیٰ بنادیں فرخ خان
Mar 11, 2022