اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر والدہ نے اپنی دو کمسن بجیوں کو گلے میں پھندا لگا کر قتل کردیا پولیس نے بتایا کہ مسماۃعندلیب اپنی دو کمسن بجیوں پانچ سالہ فرح اور چار سالہ بچی حور کے ہمراہ سٹریٹ نمبر 4 شمس کالونی میں واقع اپنے گھر میں موجود تھی جس کا شوہر نعمان جو شمس کالونی روڈ پر برگر شاپ کرتا ہے وہ چار دنوں سے گھرپر نہیں تھا جس کی بیوی نے بتایا وہ اسے گھر بلاتی رہی لیکن وہ شہر سے باہر تھا گھریلو رنجش کی بناء پر عورت نے اپنی دونوں بچیوں کے گلے میں پھندا لگاکر قتل کردیا اور خود کو بھی جان سے مار نے کی کوشش کی جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے بچیوں کی نعشیں پولیس نے قبضہ میں لے کر پمس ہسپتال منتقل کر دیں وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نے اپنی دو بچیوں کو پھندہ لگا کر قتل کیا اور خودکشی کی کوشش کی جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ فرح اور ساڑھے تین سالہ حور شامل ہیں پولیس نے کمسن بچیوں کی کی نعشیں ہسپتال جبکہ خاتون کو تھانے منتقل کر دیا پولیس نے بتایا کہ گزشتہ کچھ روز سے خاتون کا خاوند شہر سے باہر تھا خاتون اوراس کے شوہر کے درمیان گھریلو رنجش پر اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھاجس سے تنگ آکر خاتون نے بچیوں کو پھندہ لگا کر قتل کر دیافرانزک ٹیم موقع پر موجود ہے اور کرائم سین سے تمام شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔
قتل
اسلام آباد‘گھریلو ناچاقی، والدہ نے دو کمسن بجیوں کو گلے میں پھندا لگا کر قتل کردیا
Mar 11, 2022