لاہور (سپیشل رپورٹر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی چیئرمین سید محمود غزنوی نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی اور اتحاد کو جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہتھی۔ ملک کو انتشار کی جانب لے جانے والے محب وطن نہیں ہوسکتے۔ عالمی حالات اور خطے کی صورتحال میں ملک کو استحکام کی ضرورت ہے۔ بھارت پاکستان کیخلاف سازشیں کررہا ہے۔ بھارتی سرپرستی کے باعث دہشت گرد پھر سر اٹھا رہے ہیں۔ پاک فوج ، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے بے شمار قربانیاں دے کر ملک میں امن قائم کیا۔ ہم شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔