شادمان سے بیہوشی میں ملنے والا  نامعلوم بزرگ ہسپتال میں جاں بحق


لاہور(نامہ نگار)  شادمان کے علاقے میں سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے 70سالہ معمرشہری کو گزشتہ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر جانبر نہ ہو سکا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق ورثا ء کی تلاش جاری ہے جبکہ متوفی کی تاحال شناخت نہیںہو سکی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن