تحریک عدم اعتمادکامیاب ہوگی،جتنی مرضی اخلاق کی دھجیاں اڑالیں ،ہم جواب دینگے ‘حمزہ شہباز 

لاہور(این این آئی) پنجا ب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہاہے کہ آج قوم عمران نیازی کے بھاشن سن رہی ہے،سکیورٹی معاملات پرغیرذمہ داری کامظاہرہ کیا گیا،یہ کون سی خارجہ پالیسی ہے،کیاپاکستان کے تجارتی مفادات دوسرے ممالک سے جڑے نہیں ؟۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چوراورڈاکوسن سن کرکان پک گئے ہیں۔چین جیسے ملک کوناراض کیاگیا،کیاکبھی مہنگائی ، غربت کاکوئی حل دیا؟،پاکستان کی معیشت کی بنیادیں ہلا دی گئیں،یہ کسی کے مفادنہیں عوام کے مسائل کی جنگ ہے۔تحریک عدم اعتمادکامیاب ہوگی،جتنی مرضی اخلاق کی دھجیاں اڑالیں ،ہم جواب دیں گے،تمام اہم جماعتوں سے رابطہ ہے۔وزارت اعلیٰ کے چکر سے باہر نکلیں ،پاکستان کا سوچیں،پاکستان کے بہت دشمن ہیں ،ہم نے ملکی معیشت کوٹھیک کرناہے۔
حمزہ شہباز 

ای پیپر دی نیشن