رسد میں کمی ، افراط زر : اقتصادی بحالی اہم چیلنج ہیں : آئی ایم ایف

اسلام آباد(اے پی پی)آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ رسد کے مسائل کی وجہ سے افراط زر پر قابو پاتے ہوئے اقتصادی بحالی پالیسی سازوں کیلئے اہم چیلنج ہے۔ ایک بلاگ میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ کروناکے باعث صارفین کی خدمات کے حصول پر اخراجات کم جبکہ مینوفیکچرنگ مصنوعات خریدنے کے اخراجات میں اضافہ ہواہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ معاشی بحالی کی حکمت عملی کے تحت مینوفیکچرنگ کی پیداوار بڑھی ہے۔ تاہم کیمیکل اور مائیکرو چپس سمیت دیگر خام مال کی قلت کے مسائل سے صنعتی شعبے کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔ ترسیل کے مسائل کی وجہ سے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔آئی ایم ایف نے کہا کہ ترسیل کی مشکلات سے افراط زربڑھا ہے اور افراط زر پرقابو پاکر معاشی بحالی یقینی بنانا پالیسی سازوں کیلئے ایک اہم چیلنج ہے۔

ای پیپر دی نیشن