آنجہانی شین وارن کی میت آسٹریلیا پہنچ گئی 


لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیائی کرکٹ سپر سٹار شین وارن کی 52 سال کی عمر میں موت کے چھ دن بعد نجی جیٹ کے ذریعے میت کو ان کے آبائی گھر میلبورن پہنچادیا گیا ۔آسٹریلوی پرچم میں لپٹے کرکٹنگ گریٹ کے تابوت کو لے کر، ایک چارٹرڈجیٹ بنکاک سے آٹھ گھنٹے کی پرواز کے بعد میلبورن کے ایسنڈن نارتھ ہوائی اڈے پر اترا۔شین وارن کی میت کو 30 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں سرکاری یادگار سے نوازا جائے گا، جس کے ٹکٹ عوام کیلئے کھلے ہیں۔کھیل کے لیجنڈ کی نعش 4 مارچ کو تھائی جزیرے کوہ ساموئی کے ایک لگژری ریزورٹ ولا سے ملی تھی۔

ای پیپر دی نیشن