لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے تین کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ محمد آصف، محمد سجاد اور احسن رمضان نے بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ ہم وطن احسن رمضان سے ہوگا۔دوحہ میں جاری ورلڈ سنوکر چیمپن شپ کے کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے بحرین کے حبیب صباح کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، 9 فریم پر مشتمل میچ میں محمد آصف نے ایک کے مقابلے میں پانچ فریمز سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان کے ایک اور کیوئسٹ محمد سجاد نے بھی کوارٹر فائنل میں شاندار کھیل پیش کیا، محمد سجاد نے سری لنکا کے کیوئسٹ محمد طحہ ارشاد کو 3-5 فریمز سے ہرا کر فائنل فور میں جگہ بنائی۔پاکستان کے احسن رمضان بھی سیمی فائنل میں پہنچے ہیں جن کا مقابلہ ہم وطن محمد آصف سے ہوگا۔