گوادر (بیورو رپورٹ) پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکشینل انسٹیٹوٹ گوادر میں کلاسوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔اس موقع پر انسٹیٹیوٹ میں تقریب ہوئی۔ چئیر مین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر احمد کاشانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے بعد یہاں کے نوجوانوں کو فنی علوم کے حصول میں سہولت حاصل ہوگی۔ طلبہ وطالبات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں چند فیکلٹی شعبہ جات کے انسٹرکٹر موجود نہیں لہذا ان شعبہ جات کے اساتذہ کی تعیناتی بھی فوری طور پر عمل میں لائی جائے جبکہ ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی دی جائے ۔