گوجرانوالہ:مضر صحت مواد استعمال کرنے والے صنعتی یونٹس کے خلاف کریک ڈائون 


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر گوجرا نو ا لہ دانش افضال کی ہدایت پر آلودگی پھیلانے اور مضر صحت مواد استعمال کرنے والے صنعتی یونٹس کے خلاف کریک ڈان بھرپور طریقے سے جاری،اسسٹنٹ کمشنر (صدر)ڈاکٹر انعم فاطمہ نے محکمہ ماحولیات اور کارپوریشن کی ٹیموں  کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کیں، خلاف ورزی پائے جانے پر 08 بھٹیاں مسمار کراکر انکے مالکان کو 30 ہزار جرمانہ عائد اور غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والا متعدد سامان ضبط کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر(صدر)ڈاکٹر انعم فاطمہ نے آلودگی کی روک تھام کے سلسلہ میں شہر کے مختلف علاقوں کھیالی ، کوہلووالہ انڈسٹریل ایریااور دیگر علاقوں میں واقع 06فیکٹریوں کو چیک کیا،کاروائیوں کے دوران انہوں نے خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں میں 08 بھٹیوں کو مسمار ، بھاری جرمانے اور متعدد سامان ضبط کر لیا ۔

ای پیپر دی نیشن