گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈویژنل سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن گوجرانوالہ عبدالرؤف مغل ایم پی ا ے اور سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا،سابق سٹی نائب صدر مسلم لیگ ن طارق محمود بھٹی کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت لئے انکی رہائش پر گئے اور فاتحہ خوانی کی ، بعدازاں اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا کہ جعلی وزیر اعظم تحریک اعتماد کے خوف سے بری طرح بوکھلا گئے ہیں اور اتحادیوں کی منتیں کرنے تک آگئے ہیں ، عمران خان نے سیاست میں جو بویا تھا وہی کاٹ رہے ہیں ، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پاکستان اور عوام کی جیت ہو گی ، نااہل اور غیر سنجیدہ حکمران ٹولے سے جان چھڑانے کے بعد پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر دوبارہ گامزن ہو گا ، سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی حقیقی خدمت کرنے والی جماعت ہے آئندہ الیکشن جب بھی ہوئے عوام ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو ہی بھاری اکثریت دلائیں گے شریف برادران عوام کے دلوں پر آج بھی حکومت کررہے ہیں ۔