تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ثابت ہوگی: صدیق مہر

Mar 11, 2022


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ثابت ہوگی۔حکومت اور اتحادیوں کو پارلیمنٹ میں واضع اکثریت حاصل ہے سب متحد ہو کر پی ڈی ایم کی سازشی تحریک کو عبرتناک انجام سے دوچار کریں گے اور وزیر اعظم عمران خان مرد میدان ثابت ہونگے ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائشگاہ پر شہریوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور ترقی کے خلاف ہونے والی ہر سازش کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائیگا اور کسی بیرونی ایجنڈے کو مسلط نہیں ہونے دیا جائیگا۔ پی ڈی ایم کا مقصد لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ دینا ہے جس میں انہیں ناکامی ہوگی اور انہیں لوٹی ہوئی قومی دولت کا حساب ہر صورت دینا ہوگا۔

مزیدخبریں