حکومت نے ملک و قوم کو سنگین بحرانوں سے دوچار کر دیا:حاجی رمضان

Mar 11, 2022


سرائے مغل(نامہ نگار) جماعت اسلامی ضلع قصور کے رہنما حاجی محمد رمضان نے موجودہ ملکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ 2028 تک حکومت میں رہنے کا خواب دیکھنے والے ،عوام میں اپنا اعتماد کھو چکے ہیں۔جلد انھیں آٹے اور دال کا بھائو معلوم ہو جائے گا ۔تحریک عدم اعتماد کے بعد تحریک انصاف کی صفوں میں بوکھلاہٹ واضح نظر آرہی ہے۔ حکومت اپنے ہی مشکوک افراد کی فہرست مرتب کرنے میں مصروف ہے ۔ ارکان اسمبلی کی بولیاں لگائی جا رہی ہیں۔ حکومت نے ملک و قوم کو سنگین بحرانوں سے دوچار کر دیا ہے ۔

مزیدخبریں