بھارت نے کشمیری مسلمانوں پر ظلم کرنے کی انتہا کر دی:شیخ عاصم مظہر 

Mar 11, 2022


جھبراں (نامہ نگار)معروف سیاسی سماجی شخصیت شیخ عاصم مظہر نے کہا ہے کہ روس کے یوکرائن پر حملے کی مذمت کرنیوالے پورپی ممالک مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی بھی آواز سنیں جو سات دھائیوں سے اپنے حق آزادی کیلئے برسر پیکار ہیں ، بھارت نے کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم کرنے کی انتہا کر دی ہے پاکستانی قوم کشمیر کی آزادی کیلئے اپنے کشمیری بہن بھائیوںکے ساتھ کھڑی ہے اور جب تک کشمیر ی مسلمانوں کو انکا حق خوداریت حاصل نہیں ہوتا اسوقت تک ہم اپنی کوششیں جاری رکھیںگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔

مزیدخبریں