گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) صوبائی امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب جاوید قصوری نے کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ترازو کے نشان پر ضلع بھر کی ہر یونین کونسل میں مکمل پینل دیں گے 75فیصد امیدواروں کو فائنل کر لیا گیاجن کا جلد اعلان کر دیا جائے گا آئندہ بلدیاتی اور جنرل الیکشن میں غریبوں کے بچے اسمبلیوں میں جائیں، جماعت اسلامی کی جدوجہد کامقصد قوم کو اس کا حق دلانا ہے، ملکی وسائل پر قابض جاگیردار اور وڈیرے کبھی بھی قوم کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے،جماعت اسلامی کا ماضی اور حال سب کے سامنے ہے، ہمارا یہ عہد ہے کہ عوام کی تائید سے اس سرزمین کو قرآن و سنت کا گہوارہ بنائیں گے، ملک میں سودی معیشت کا خاتمہ کریں گے اور ملکی وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے زون امراء و ذمہ داران سیاسی کمیٹی کے بلدیاتی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملک کا ہر تاجر پریشان جبکہ لاکھوں نوجوان بے روزگاری کی دلدل میں پھنس چکے ہیں ۔ نظا م بوسیدہ اور حکمران دن رات قوم سے جھوٹ بولتے ہیں،انہوں نے کہاکہ قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ سے ہی ملک خوشحال ہوگا اور ترقی کرے گا ۔اس موقع پر ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاوا ،صوبائی رہنما بلال قدرت بٹ ،صدر ضلعی سیاسی کمیٹی ناصر محمود کلیر ، عبدالمجید گورائیہ ، علی رضا حسنی ، سعید کھوکھر ، ، فرقان عزیز بٹ ، خرم سلیم کھوکھر ، میاں لیاقت ، حافظ ضیاء الحق ،ڈاکٹر شریف گجر ، حاجی فیض الحق کے علاوہ دیگر زون امراء نے بھی خطاب کیا ۔
بلدیاتی الیکشن کیلئے 75فیصد امیدواروں کو فائنل کر لیا گیا:جاوید قصوری
Mar 11, 2022