اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد 21مارچ سے پہلے انجام کو پہنچ جائے گی:انصاری برادران

Mar 11, 2022


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم عمرا ن خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے ساتھ مرکزی رہنما تحریک انصاف حاجی یونس انصاری کی قیادت میں اراکین صوبائی اسمبلی کے وفد نے ملاقاتیں کیں، وفد میں ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری ، مولانا جلیل احمد شرقپوری ، مولانا غیاث الدین ، فیصل نیازی اور اظہر چانڈیو شامل تھے وفدنے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں شخصیات کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد 21مارچ سے پہلے پہلے اپنے انجام کو پہنچ جائے گی ملاقات میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، اسد عمر کے علاوہ شہباز گل فرخ محمود اور دیگر صارفین خصو صی بھی موجود تھے حاجی یونس انصاری نے کہا کہ دنیا حالت جنگ میں ہے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار اپوزیشن کی پرواہ کئے بغیر ایسے جرات مندانہ اقدامات کریں جن سے وہ اللہ رب العزت  کی بارگاہ میں سرخرو ہو سکیں۔

مزیدخبریں