جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری خان نوید اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مہم جوئی اپوزیشن جماعتوں کو مہنگی پڑے گی ، تحریک عدم اعتماد کا حشر قوم دیکھے گی ، پی ٹی آئی عوام کے ووٹوں سے برسر اقتدار آئی ہے جو آئینی مدت پوری کرے گی، آنے والا دور بھی پی ٹی آئی کا ہے عمران خان ہی آئندہ بھی وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوں گے، اپنے ایک بیان میں خان نوید اختر خان نے کہا کہ عوامی مسائل ہر سطح پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور عوامی مینڈیٹ کے احترام میں پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور وزراء عام آدمی کے مسائل کے پائیدار حل کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔
عمران خان کیخلاف مہم جوئی اپوزیشن کو مہنگی پڑیگی:نوید اختر
Mar 11, 2022