مکرمی: وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کر وا دی گئی ہے۔ ارکان اسمبلی کی بولیاں لگائی جا رہی ہیں۔ 2028تک حکومت میں رہنے کا خواب دیکھنے والے ،عوام میں اپنا اعتماد کھو چکے ہیں۔ جلد انہیں آٹے اور دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔ نام نہاد حکومت نے ملکی و قوم کو سنگین بحرانوں سے دوچار کر دیا ہے۔ عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں۔ حکومت کارکردگی سے عوام کے ساتھ ساتھ اتحادی بھی بدظن دکھائی دیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سے حکومتی افراد بھی مطمن نہیں اور ان کو ہٹانے کے لئے واضح طور پر سامنے آ چکے ہیں۔ قوم میں آئین و قانون کی حکمرانی اور بالادستی کی خواہشمند ہے ۔ ملک کو 1973کے آئین کے تحت ہی آگے لے کر جا یا جا سکتا ہے ۔ پاکستان آج جس نہج پر پہنچ چکا ہے اس میں مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی بیڈ گورننس کا بنیادی ہاتھ ہے ۔تینوں جماعتوں نے ملک و قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ان لوگوں سے آئندہ بھی کسی قسم کے خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی ۔ (محمد عمران الحق۔لاہور )