اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی افسران کو جی ٹی روڈ پر مندر ہ قریب دوران پیٹرولنگ ایک مقامی ریڑھی با ن اسد عباس ولد رحمت سکنہ کلیام نے اطلاع دی کہ ایک کلٹس نمبر-885 BPY میں اسے 1000روپے کا ایک جعلی کرنسی نوٹ دے کر فرار ہو گیا ہے ۔ یہ اطلاع ملتے ہی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران نے مذکورہ کار کا تعاقب کر کے کچھ ہی فاصلے پر SOPکے مطابق روک لیا اور شکایت کنند ہ کی نشاندہی پر کا ر میں سوار ملزم سوار محمد عدنان ولد منظور احمد سکنہ شاداب کالونی بہاولپور کو گرفتار کر کے کار کی مزید تلاشی لی تو اس میں 220000 جعلی کرنسی نوٹ، دو کریڈٹ کارڈ اور چند شناختی کارڈ برآمدہوئے۔ بعد ازاں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران نے گرفتار ملزم، برآمد شدہ جعلی کرنسی نوٹ اور کار کو برائے مزید قانونی کارروائی لوکل پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس کارروائی میں حصہ لینے والے افسران کو انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انعام غنی نے شاباش دی ۔
کرنسی نوٹ برآمد