نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت کی انتخابات اتھارٹی نے پانچ ریاستوں میں انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کر دی اور اترپردیش کے غیر حتمی نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کا اقتدار برقرار رہنے کا امکان ہے۔ امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق ان ریاستوں میں اترپردیش، پنجاب، اترکھنڈ، منی پور اور گووا شامل ہیں۔ اترکھنڈ، منی پور اور گووا کی ریاستوں میں مودی کی اپنی جماعت یا علاقائی اتحادیوں کے اقتدار میں آنے کا امکان ہے۔ امکان ہے کہ پنجاب میں کانگریس کو عام آدمی پارٹی سے شکست ہو سکتی ہے۔ بی جے پی پر کرونا وائرس کے سبب مشکلات کا شکار ہونے والی معیشت چلانے کا دباؤ سب سے زیادہ ہے۔ ووٹروں کی بے روزگاری ان کیلئے ایک اہم مسئلہ ہے۔
بھارت الیکشن