سندھ میں لگائے گئے 2ہزارآراو واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب،بندکردیئے گئے

Mar 11, 2022

اسلام آباد(خبر نگار)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل  میں انکشاف ہواہے کہ سندھ میں لگائے گئے تما م2ہزارآراو واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب کرکے بندکردیئے گئے ہیں ،پیپلزپارٹی کے سینیٹرتاج حیدرکمیٹی کوبتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے 8سال پہلے یہ منصوبہ شروع کیاآج بندکردیاگیاہے جس سے عوام کوصاف پانی ملنابندہوگیاہے ،سندھ  کے حکام نے کہاکہ سندھ میں 50فیصد آر او پلانٹ چل رہے ہیں جس پرسینیٹرتاج حیدر نے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہاکہ  اتنا جھوٹ نہ بولیں چھت گر جائے گی۔کمیٹی نے کہا  اگلے اجلاس میں سیکرٹری  پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ اور متعلقہ حکام اپنی دستیابی یقینی بنائیں وارنہ سمن کرکے بلائے گی ۔کمیٹی نے سندھ میں لگائے گئے تمام آراو پلانٹس کی تفصیلات  طلب کرلیں ۔ کمیٹی میں متعلقہ حکام کی عدم حاضری اور غیرمتعلقہ حکام کوبغیر تیاری کے بھیجنے پر سندھ حکومت کواظہارناپسندیدگی کاخط  ارسال کرنے کافیصلہ کیا۔
 فلٹریشن پلانٹس خراب

مزیدخبریں