اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) اپنے رائیڈرز کے تحفظ اور بہبود کو ترجیح دینے کا عزم برقرار رکھتے ہوئے، فوڈ پانڈا نے سندھ ٹریفک پولیس کے اشتراک سے اپنے رائیڈرز کے لیے روڈ سیفٹی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ اس سیشن کی نظامت ڈی ایس پی سعید آرائیں نے کی اور بعدازاں ڈی آئی جی ٹریفک پولیس جناب احمد یار چوہان نیرائیڈرز سے گفتگو کی۔ ڈلیوری رائیڈرز کو تربیت دینے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام رائیڈرز ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔
فوڈ پانڈا کے رائیڈرز کیلئے روڈ سیفٹی ٹریننگ سیشن کا انعقاد
Mar 11, 2022