کراچی (کلچرل ڈیسک) فلمی صنعت بالاخر کورونا کی لہر سے طاری جمود سے تیزی سے نکل کر بحالی کی جانب گامزن ہے اور ہر ہفتے نئی فلمیں بھی سینما انڈسٹری کورونق بڑھا رہی ہیں۔اسی حوالے سے فلم شائقین کو معیاری تفریح دینے کیلئے لالی وڈ کے معروف آرٹسٹ ملک نواز خان نے بطور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر فیملی تفریح کیلئے ’’رشتے‘‘ کے عنوان سے فلم بنائی ہے جس کا ٹریلر ایک پروقارتقریب میں ریلیز کیا گیا۔ فلم کی سٹار کاسٹ میں عبداللہ خان اور رانیہ شامل ہیں جبکہ فلمی صنعت سے وابستہ متعدد سینئر فنکاروں نے بھی فلم میں اہم کردار ادا کئے ہیں۔ ’’رشتے‘‘ ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام 13مئی کو سینماؤں کی زینت بنے گی جبکہ اس کی تشہیری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ٹریلیز لانچنگ تقریب میں لالی وڈ کے سینئر فنکار شاہد، ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد رشید شیخ، اچھی خان، حیدر سلطان سمیت دیگر فنکاروں اور فلمی شخصیات نے شرکت کی۔ فنکاروں نے ’’رشتے‘‘ کے ٹریلیز کو سراہتے ہوئے فلم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ’’رشتے‘‘ نہ صرف فلم لوورز کو معیاری تفریح فراہم کرے گی بلکہ نئے فنکاروں کے کیرئیر کا راستہ بھی ہموار کرے گی۔
فلم رشتے