کراچی ( نیوز رپورٹر ) جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت الخدمت کے تعاون سے بھنس کالونی سرجانی ٹاؤن میں لمپی اسکن ڈیزیز بھینسوں میں تیزی سے پھیلنے والے موذن وائرس ،مچھر اور مکھیوں سے بچاؤں کے لیے ادویات کا اسپرے دو روز باڑوں میں الخدمت کے رضاکاروں نے کیا گیا۔اسپرے مہم کا افتتاح کرتیہوئیالخدمت ضلع شمالی کے نگراں رضوان شاہ نیکہا کہ حکومتی لاپروائی اورنااہل کے باعث لمپی اسکن ڈیزیز تیزی سے پھیلنے کی صورت اختیار کرلی ہے۔سندھ حکومت کے جانب سے لمپی اسکن وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپرے نہیں کیا گیا۔جس کی وجہ سے بھینسوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے،ڈیری فارمزایسوسی ایشن سرجانی کی بڑی تعداد نے جماعت اسلامی اور الخدمت کی سرگرمیوں کوسراہا اور شکریہ ادا کیا۔رضوان شاہ نے مذید کہا الخدمت آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں ڈیری فارم کی ہر ممکن مدد جاری رگھے گی اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا#
بھینس کالونی