کراچی(نیوز رپورٹر)عالمی یوم خواتین پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی بانی رہنما و سابق امیدوار آزاد کشمیر اسمبلی لائیبہ کوثر نے کہا کہ دنیا بھر خواتین نے گھر ہو یا دفتر اسپتال یا میدان جنگ ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہیخواتین کے عالمی دن کو منانے کا مقصد صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کے مساوی حقوق کیکے کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ خواتین کا مقام ہمارے مذہب اور معاشرے میں عزت اور احترام کی علامت ہے- اسلام کی آمد عورت کے لیے غلامی، ذلت اور ظلم و استحصال کے بندھنوں سے آزادی کا پیغام تھی۔ تحریک انصاف کی حکومت خواتین کو با اختیار اور باوقار بنانے کیلیے قانون سازی کرے گی۔ خواتین کو معاشرے میں انکا جائز مقام دلوائیں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو بھرپور نمائندگی دی جاے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویڑن کے مطابق تحریک انصاف آزاد کشمیر کی حکومت خواتین کو سماجی، معاشی، ثقافتی اور سیاسی طور پر مردوں کے شانہ بشانہ مقام دینے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے گی تاکہ ایک مثالی معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔