کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما مرحوم چیئرمین نجیب اللہ خان نیازی کے صاحب زادوں ‘ شفیع اللہ خان کے بھتیجوں اور ضلع غربی جنرل سیکریٹری عرفان خان نیازی کے کزن سمیع اللہ خان کلیم اللہ خان سلیم اللہ خان کے ولیمہ میں ایم ایس ایف (ن) کے مرکزی صدر سابقہ وزیر ایم پی اے رانا ارشد سینئر نائب صدر عصمت انور مسعود‘ ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار‘ سابقہ ایم پی اے میاں عمران قریشی ‘ اے این پی کے امیر نواب گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے صدر رانا اسلم‘ چیئرمین عیصب نیازی یوسف خان ‘ بخت حسن ‘ امان آفریدی‘ محب اللہ چیئرمین رانا وارث‘ مسلم لیگ ہاؤس انچارج نثارشاہ ‘ حاجی صالحین‘ حبیب الرحمان‘ پی پی پی کے میاں رازق رفیق خان‘ میاں خالد شیرباز‘ مسعوداحسان آفریدی‘ اسد خان‘ فاروق الیاس‘ شیر بہادر سواتی‘ وزیر خان آفریدی ‘ دانش نسیم‘ اے این پی نیاز خان‘ کرنل زیب‘ ڈی آئی جی انچارج بشیر خان‘ اے ایس ای سعید بنگش‘ انسپکٹر رانا شوکت عالم زیب کے علاوہ شہر کی ممتاز سیاسی ‘ سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔