iعالم اسلام کا اتحاد، آزاد خارجہ پالیسی پاکستان کی ترجیح: طاہر اشرفی 

Mar 11, 2022

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی امور اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ عالم اسلام، عالم عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہت بہتر ہیں۔ عالمی حالات میں تبدیلی آ رہی ہے جس پر ہمیں بہت غور و فکر اور محنت کی ضرورت ہے۔ یہ تمام مہمان 23 مارچ کی پریڈ میں شریک ہوں گے۔ عالم اسلام کے اتحاد اور آزاد خارجہ پالیسی پاکستان کی ترجیح ہے۔ یورپی یونین، امریکہ، چین، روس، عالم عرب سے تعلقات میں اپنے مفادات اور مصلحتیں ترجیح ہیں اور ہونی چاہئیں۔ یہ بات انہوں نے عرب ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو قوموں، ایمان اور عقیدے کے تعلقات ہیں اور ان کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا اور اسی طرح کے ہمارے تعلقات تمام برادر اسلامی ممالک کے ساتھ ہیں،  حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہو گی، عمران خان کے ساتھی ان کو نہیں چھوڑیں گے۔ اتحادی بھی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم وزرا خارجہ کے اجلاس میں فلسطین اور کشمیر پر ضرور بات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے آج 11 مارچ کو ملک بھر میں خطبات جمعہ میں سانحہ پشاور کی مذمت کی قراردادیں پاس کرنے اور ہر قسم کے فرقہ وارانہ تشدد، دہشت گردی اور انتہاپسندی کی مذمت کرنے کی اپیل کی ہے۔
طاہر اشرفی

مزیدخبریں