دریا خان مری (نامہ نگار )پاک سرزمین پارٹی سندہ کے صدر و سابقہ صوبائی وزیر شبیرقائمخانی نے کہا ہے کہ پی پی نے 14 سال حکمرانی کی مگر سندہ تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سندہ کی عوام کو پینے کیلئے صاف میسر نہیں ہے ڈرینج کا نظام تباہ ہوچکا ہے شہروں کی گلیاں اور روڈ پانی میں ڈوبے ہوے ہیں عوام کو صحت کی سہولیات نہیں ہیں عوام کے ٹیکس سے جمع ہونیوالے اربوں کھربوں روپے کرپشن کی نظر ہو ر ہے ہیں۔دسری جانب پی ٹی آئی سرکار نے بھی مہنگائی اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ سندھ کی خوشحالی کا حل صرف پی ایس پی اور مصطفی کمال کے پاس ہے جس کی وجہ سے ہمیں سندہ بھر میں عوامی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتیں خود کو زندہ رکھنے کیلئے لانگ مارچ کر رہی ہیں ہم عوام کے حالات دیکھنے کے لئے شارٹ مارچ کر رہے ہیں۔