میرواہ گورچانی(نامہ نگار) مال مویشی میں بڑھتی ہوئی بیماری اور زہریلے مچھروں کی افزائش کی روک تھام کیلئے اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ شجاع آباد کی ہدایت پر ٹاؤن آفیسر دلاور حسین منگریو کی کی نگرانی میں مچھر مار اسپرے مہم شروع کردی گئی ہے پہلے مرحلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں مال مویشی کے باڑوں میں مچھر مار اسپرے کی اسسٹنٹ کمشنر نے صحافیوں کو بتایا کہ مچھر مار اسپرے روزانہ کی بنیاد پر کا جائے گا تاکہ مختلف بیماریوں اور زہریلے مچھروں کا خاتمہ ہو سکے-