سکھر (بیورو رپورٹ) بلدیہ اعلی سکھر اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپروائی اور منتخب نمائندگان کی عدم دلچسپی کے باعث سکھر شہر میں جاری ترقیاتی ، نکاسی و فراہمی آب کے منصوبوں کے کام مکمل نہیں ہو سکے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں پرانا سکھر ،نمائش ،قریشی گوٹھ ،نیو پنڈ ،گڈانی پھاٹک روڈ ،بھوسہ لائن روڈ سمیت دیگر علاقوں میں نکاسی و فراہمی کے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار نظر آرہے تو شہر کی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں پرانہ سکھر کے علاقے میں بھی خطیر رقم سے نکاسی و وفراہمی آب کی ڈالی جانیوالی لائن کا کام ٹھیکیدار اور سرکاری افسران کی نااہلی اور سست روی اختیار کرنے کی وجہ سے ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا اور سڑک مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے نالیوں اور گٹروں سے نکلنے والا گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں سمیت وہاں سے گزرنے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ علاقہ مکین پریشان حال زندگی بسر کرنے پر مجبورہیں متاثرہ علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر بنیادی و بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔