کراچی (اسپورٹس رپورٹر )این ای ڈی یونیورسٹی اسپورٹس کمپلکس میںایس ایس بی اسپیشل گیمز 2022 کا آغاز ہوگیا۔ایونٹ کا افتتاح اولمپئن سمیع اللہ خان نے کیا دیگر مہمانوں میں برگیڈیر سیکٹر کمانڈر بھٹائی رینجرز سندھ شبیر محمد خان،رینجرز 72 ونگ کرنل مصور حسین،میجر عمران،اولمپئین اصلاح الدین صدیقی،سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد،اداکار ایاز خان،این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی۔انجئنر سید وصی الدین۔ڈاکٹر علی حسن محمود۔لیفٹنٹ عائشہ سلیم۔ایونٹ میں شریک تھے۔ 21 اسپیشل کے پرنسپلز اور پروفیسر اقبال میموریل ٹرسٹ کی سرپرست مسز فریحہ فہمین مقصود نائب صدر زیڈ ایچ خرم، اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی سمیت 700 سے زائد ایتھلیٹ ۔اسپیشل بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر بھٹائی رینجرز سندھ برگیڈئیر محمد شبیر خان نے کہا کہ خصوصی افراد کو معاشرے میں اہم مقام دلوانے کے لیے ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایونٹ کے افتتاح روز ویل جئیر ریس۔50 میٹر ریس اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد کیے گئے۔فاتح کھلایوں میں سمیع اللہ خان۔برگیڈیر شبیر محمد خان۔ونگ کمانڈر سمیت کرنل مصور حسین ودیگر شخصیات نے میڈلز تقسیم کیے۔
خصوصی افراد میں صلاحیتو ں کی کمی نہیں ہوتی،بریگیڈئیر محمد شبیر خان
Mar 11, 2022