حرمین میں عبادت گزاروں کیلئے خوش خبری 

 جدہ کی ڈائر ی 

امیر محمد خان 

الحمداللہ رب العالمین !دنیا کی معیشت کو تباہی کے گڑھے میں دھکیلنے والے اور دنیا بھر مین انسانی جانوں کو لقمہ اجل بنانے والے موذی وائرس پر اب دنیا نے قابو پانا شروع کردیا ہے جس میں سخت احتیاطی تدابیر پر عمل کارگر ثابت ہوا سعودی عرب جسکے ساتھ دنیا کے کروڑوں انسانوںکی دعائیں رہی ہیں کہ وہاں اس وبائی وائرس کا خاتمہ ہو تاکہ مسلمان اپنی دینی عبادات ، روضہ رسول پر حاضری اور خانہ کعبہ کی زیارت ، طواف و عمرہ ، حج کیلئے دوبارہ وہاں جا سکیں ۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان ، اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات کے مطابق سعودی عرب کے تمام متعلقہ محکموں نے احتیاطی تدابیر پر عمل کراکے اس موذی وائرس کو تقریبا جہنم رسید کردیا ہے اور حکومت سعودی عرب جس نے احتیاطی تدابیر کےساتھ دوران وباءکی بڑھی ہوئی صورت میں ان مقدس جگہوںکی زیارت اور عبادت کو محدود انداز میں ممکن بنایا ہوا تھا ۔ اب آنے والے مقدس مہینے رمضان کی آمد کے ساتھ ساتھ سخت احتیاطی تدابیر کو بڑی حد تک نرم کرکے مسلمانوں کو ان مقدس عبادت گاہوں کی زیارت کو ممکن بنادیا ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان کی تیاریوں کے لیے مقام ابراہیم کی مکمل صفائی اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا ہے۔ حرمین کے معاون سربراہ انتظامیہ ڈاکٹر سعد الحمید کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ خانہ کعبہ اور مسجد الحرام کی متعدد عمارتوں کی صفائی، تزئین و آرائش اور اصلاح و مرمت کا کام مقررہ پروگرام کے مطابق کرتی رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے بین الاقوامی معیار کا اہتمام کیا جاتا ہے اور تمام کام جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سر انجام دیے جاتے ہیں۔ مساجد میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عبادت گزاروںکے درمیان فاصلو کو ختم کردیا گیا ہے ۔ سعودی وزیراسلامی امور و دعوت و رہنمائی عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ’آئندہ چھوٹی مساجد میں نمازجمعہ نہیں ہوگی۔ صرف جامع مساجد میں جمعے کی نماز ہوگی۔کورونا وبا شروع ہونے سے قبل بھی سعودی عرب میں جمعے کی نماز جامع مساجد تک محدود تھی۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زیارت کے لیے اجازت نامے کی شرط ختم کردی گئی ( سعودی میڈیا کے مطابق ) قبل ازیںوزارت اسلامی امور نے کورونا وبا سے بچا¶ کے لیے اجازت دی تھی کہ جامع مساجد کے قریب چھوٹی مساجد میں بھی نماز جمعہ ادا کی جاسکتی ہے۔یہ سہولت جامع مساجد میں نمازیوں کا رش کم کرنے اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کی خاطر سماجی فاصلے کی پابندی کو یقینی بنانے کی وجہ سے دی گئی تھی۔دنیا بھر کے مسلمان سعودی عرب کے ان اقدامات کی تعریف کررہے ہیں اور سربراہان حکومت اور حکومتی محکموں کیلئے دعائیں کررہے ہیں ۔ 
” ق ِ“کی ”ن “میں شمولیت 
سعودی عرب کے شہر جدہ میں مسلم لیگ ق سعودی عرب کو ایک اور بڑا دھچکا ق لیگ کے مرکزی رہنما بشارت علی سمیت اہم کارکنان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ۔ اس سلسلے میں جدہ میں ایک شاندار تقریب کا اہتما م ہوا جس میںبشارت علی اور دیگر کارکنان چوہدری غلام مصطفی۔ عبدالرحیم وینس۔ ملک محسن سیال۔ ڈاکٹر اسد فاروق۔ چوہدری امجد آرائیں نے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور اعوان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے دوستوں کے اعزاز میں مرکزی صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان نے باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم اور نواز شریف کی نقش قدم پر چلتے ہوئے میں کسی مخالف پارٹی کی بات نہیں کرونگا آنے والے تمام کارکنان کو بلاتفریق پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خوش امدید کہتا ہوں ملک منظور نے یقین دلایا کہ انشائاللہ تمام نئے شامل ہونے والے کارکنان اپنے فیصلے پر ہمیشہ خوش خوش رہیں گے اپنے مقررہ وقت سے بہت تاخیر سے شروع ہونے والی تقریب میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے علاوہ تحریک انصاف کے کے ارکین کی بھی خاصی تعداد موجود تھی ، یہ ایک خوش آئیند بات ہے ملک سے باہر پاکستانی اپنے نظریات سے بالا تر ہوکر ایک دوسرے کی تقاریب میں شرکت کرتے ہیں اس تقریب میں پی ٹی آئی کے سینئر رکن امجداقبال اعوان ،گلزار منظورمانگٹ اور دیگر اراکین بھی موجود تھے جو توجہ کا مرکز تھے۔ انکا کہنا تھا کہ منظور ملک و بلو شیر ( ابو محمد ) ہمارے بہترین دوست بھی ہیں، اس تقریب میں منظور حسین اعوان کے علاوہ بہت ہی اچھی تقریر بلو شیر نے کی جو ایک جوشیلی تقریر تھی انکا کہنا تھا اوﺅر سیز میں اپنے سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کو صرف اوﺅرسیز پاکستانیوںکیلئے کام کی جائے اور دوست ملک میں یک جہتی کا اظہار کیا جائے جس سے ہر پاکستانی کی عزت ہوگی، انہوںنے پر زور الفاظ میں تمام سیاسی جماعتوںسے استدعا کی کہ وہ صرف اور صرف پاکستانی بنکر رہیں،تقریب سے رانا زوہیب۔ رانا اسلم۔ سینئر مسلم لیگی چودھری تنویر۔ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری لیاقت علی بھٹہ نے بھی خطا ب کیا پاکستان سے رکن قومی اسمبلی احسان باجوہ نے ٹیلفونک خطاب میں ملک منظور اعوان کی کاوشوںکو سراہتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کرنے والے ق لیگ کے اراکین مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی سیاسی زندگی کا بہترین فیصلہ کیا ہے ۔ تقریب کے آخر میں عشائیہ سے قبل مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ملک منظور حسین اعوان نے خو د تقریب میں آئے ہوئے سینئر پی ٹی آئی اراکین امجد اقبال اعوان اورگلزار منظور منگٹ کو مٹھائی کھلائی ۔


روزنامہ جموں و کشمیر کی 16ویں سالگرہ 
روزنامہ جموں و کشمیر کے نمائیندے اور پاکستان جرنلسٹس فورم کے رکن مصطفی خان نے اپنے اخبار کی 16 ویں سالگرہ منائی جس میں جدہ میں موجود کشمیر کمیونٹی کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے جرنلسٹس فورم کے صدر معروف حسین اور کشمیر کمیونٹی کے چئیر میںخورشید متیار نے اپنے خطاب میں تحریک آزادی کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک صاف صحافت ہی مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجاگر کرسکتی ہے ۔ مصطفی خان نے شرکاءکا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کشمیر کمیونٹی کے ہمراہ کیک کاٹا ۔ 

ای پیپر دی نیشن