کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون اسے ہاتھ میں لے گا،شیخ رشید 

Mar 11, 2022 | 12:42

ویب ڈیسک

 قانون ہاتھ میں لیا گیا تو اگلی بار دہشتگردی کا پرچہ کاٹیں گے، اپوزیشن کے پاس 172 لوگ نہیں ہیں اس لیے ایسے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں ، 50 افراد کو پارلیمنٹ لاجز میں داخل کیا گیا، پولیس پر تشدد کیا گیا، 5 اہلکار زخمی ہوئے، ہم نے 5 گھنٹے ان سے مذاکرات کیے، آپ عمران خان سے ذاتی لڑائی لڑنے جا رہے ہیں، آپ کا برا وقت شروع ہونیوالا ہے، کامران مرتضی نے پولیس کیخلاف گندی زبان استعمال کی، آپ کہہ رہے ہیں فوج نیوٹرل ہے، فوج ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوگی، یہ پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، روس، یوکرین جنگ میں پاکستان غیر جانبدار رہا ہے، عمران خان نے کہا ہم امریکا، یوکرین، چین سب کے ساتھ ہیں، اگر کوئی غلطی کریں گے تو آپ خسارے میں رہیں گے، اپوزیشن ڈرامے بند کرے، لوگ ڈرامے بڑی اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون اسے ہاتھ میں لے گا، قانون ہاتھ میں لیا گیا تو اگلی بار دہشتگردی کا پرچہ کاٹیں گے، اپوزیشن کے پاس 172 لوگ نہیں ہیں اس لیے ایسے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں ، 50 افراد کو پارلیمنٹ لاجز میں داخل کیا گیا، پولیس پر تشدد کیا گیا، 5 اہلکار زخمی ہوئے، ہم نے 5 گھنٹے ان سے مذاکرات کیے، آپ عمران خان سے ذاتی لڑائی لڑنے جا رہے ہیں، آپ کا برا وقت شروع ہونیوالا ہے، کامران مرتضی نے پولیس کیخلاف گندی زبان استعمال کی، آپ کہہ رہے ہیں فوج نیوٹرل ہے، فوج ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوگی، یہ پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، روس، یوکرین جنگ میں پاکستان غیر جانبدار رہا ہے، عمران خان نے کہا ہم امریکا، یوکرین، چین سب کے ساتھ ہیں، اگر کوئی غلطی کریں گے تو آپ خسارے میں رہیں گے، اپوزیشن ڈرامے بند کرے، لوگ ڈرامے بڑی اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز جو واقعہ ہوا ہم اس کے مذمت کرتے ہیں انصارالاسلام نے نجی میلشیاجسے آرٹیکل 256کے تحت 24اکتوبر 2019میں کالعدم قراردیا گیا ان کے ناظم نے کہا کہ ہمارا پہلا جتھہ پہنچ رہا ہے صلاح الدین ایوبی نے پارلیمنٹ کے گیٹ کے اندر اپنے پچاس بندوں کو داخل کیا ہم نے سپیکر کی ر ضامندی سے سرچ وارنٹ جاری کئے مجسٹریٹ کو اپوائنٹ کیا اور پانچ گھنٹے مذاکرات کو جاری رکھا انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجزمیں362فیملیز رہائش پذیر ہے 53سینیٹرزجبکہ 278ایم این ایز ہے میںیہاںدہشت نہیں پھیلانا چاہتا یہاں ہمارے پاس اطلاعات اچھی نہیں ہے ہم نے بھارہ کہو سے دہشتگردوں کا ایک گروپ پکڑا ہے جو اسلام آباد میں دہشتگردی کا گروپ تشکیل دے رہے تھے سب سے زیادہ خطرہ فضل الرحمن اور مجھے ہیں ہم دونوں پر دو تین بار حملے ہوچکے ہیں ان کا یہ کہنا کہ میلیشن فورسز کے لانے کا مقصد ایم این ایز کی حفاظت ہے تو یہاں تحریک انصاف کے ایم این ایز اور فیملیز بھی رہتی ہے پانچ پولیس اہلکاروں کو تشدد کرکے زخمی کردیا گیا اس حوالے سے 6پولیس افسران کو معطل کردیا گیا ہے 48گھنٹے کے اندر ڈی جی کو مطلع کرکے بتایا کہ اس وقوعہ کی رپورٹ کو مد نظر رکھ کر فوری طور پر ایکشن لیں۔ ہم نے کسی کے خلاف دہشتگرد ی کا پرچہ دائر نہیں کیا ایم این ایز اپنی خوشی کے تحت گئے ہیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کامران مرتضیٰ نے پولیس اہلکاروں کے خلاف نازیباالفاظ استعمال کئے جبکہ پولیس اہلکاروں نے ان کی تھوڑی کو ہاتھ لگا کر منت کی تھیں ۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ چائے پلاکر ان کو چھوڑ دینگے اسی دوران انہوں نے پچاس افراد کو پارلیمنٹ کے پچھلے گیٹ سے بھگا دیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس 172افراد نہیں ہے ہم نے الیکشن کے دن پارلیمنٹ ہاو¿س ، ایم این ایز لاجز اور پرانے ایم این ایز ہاو¿س میں میٹنگ کی میں ججز سے درخواست کرتا ہوں کہ انہیں رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کے حوالے کریں پولیس کے تعاون سے رینجرز اہلکاراور ایسی اہلکاروں کی سکیورٹی سے کوئی ایسا واقعہ درپیش نہ ہو جو ملکی بدنامی کا باعث بنیں میں نے انصار الاسلام کے پی کے کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو ہدایت کی کہ کوئی بندہ یونیفارم میں اسلام آباد کی طرف نہ آئے ہم نے کچھ مردان اور نوشہرہ میں ایکشن لیا اگر کسی ایم این ایز کو سکیورٹی کی ضرورت ہو تو ہم نے انہیں سکیورٹی دینے کیلئے تیار ہے اگر بعد میں آپ کے بارہ بندے کم ہوئے تو آپ وزیر داخلہ پر الزام نہ لگانا ہم نے پولیس تھانے میں ان کی اور ان کے دوستوں کی آو¿ بھگت کی ہم نے کوئی ایسی ایف آئی آر اور دفعہ نہیں لگائی جس میں جھوٹ کو ایک لفظ بھی شامل ہوں ۔ شیخ رشیداحمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے اچھا کیا کہ کال واپس لے لی نواز شریف، آصف زرداری کواور مولانا فضل الرحمن استعمال کررہے ہیں جوبھی تحریک عدم اعتماد میں صورتحال پیدا ہوگی ان کی جوتیوں میں دھاک بٹنی ہے کل جو زبان بلاول بھٹو نے وزیراعظم کے خلاف استعمال کی اگر آپ کے خلاف استعمال ہو تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد سے بھاگنا اور جان چھڑانا چاہتی ہے اپوزیشن تحریک عدم اعتماد سبو تاژ کرنا چاہتی ہے اسلام آباد میں ہنگامہ کرنا چاہتے ہیں اگر اسلام آباد میں کوئی واقعہ درپیش ہوا تو مولانا فضل الرحمن پر یہ واضح کردوں کہ آپ دھرنے میں آئے دونوں پارٹیوں نے آپ کا استعمال کیا اللہ کا واسطہ ہے کہ مدرسے کے بچوں کو اپنی سیاست چمکانے کے لئے استعمال نہ کریں ۔ پھر بعد میں آپ خسارے میں رہیں گے اگر کسی نے قانون کی دھجیاں اڑائیں تو میں کسی کو بھی نہیں چھوڑوں گا جب تک میں وزیر داخلہ ہوں میں انہیں کچل کے رکھ دوں گا جو قانون کو اپنے ہاتھ میں لیگا میں کسی کا لحاظ نہیں کروں گا چاہے وہ جتنا بڑا لیڈر ہویا پارٹی کا ہیڈ ہو اگر وہ اس واقع میں ملوث پایا گیا اور امن وامان کی صورتحا ل کو خراب کیا اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا تو پھر قانون اسے اپنے ہاتھ میں لے گااگر کوئی چینل کامران مرتضیٰ کی ویڈیو جاری کرے جس میںانہوں نے پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ کااستعمال کیا تو وہ جاری کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں