وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے

Mar 11, 2022

وقار ملک

تحریک انصاف اورسیز چیپٹر کے انچارج ڈاکٹر عبداللہ ریئر کی گفتگو

تحریک انصاف اورسیز چیپٹر کے انچارج ڈاکٹر عبداللہ ریئر نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے معیشت دان پاکستان کی معاشی سمت درست ہونے کا اقرار اور ملکی تیز تر ترقی کی راہیں ہموار ہونے کی بات کر رہے ہیں جو موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے. وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے قوم سے کئے گئے ہر وعدے کی تکمیل حکومتی جدوجہد کا بنیادی نقطہ ہے۔ اپوزیشن جماعتیں مہنگائی سے متعلق حکومت کیخلاف منفی پروپیگنڈا کر کے عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتیں قوم باشعور ہے ان خیالات کااظہارانہوں نےاورسیز کے ایک وفد سے گفتگو کرتے کیا انھوں نے کہاکہ احتساب کو انتقام کا نام دینے سے کرپٹ سیاستدان احتساب سے بچ نہیں پائیں گے.پی ٹی آئی شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور احتساب کے جاری عمل پر حکومت نے کبھی اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی. ملک میں دیانت دار مخلص ایماندار وزیراعظم ہے جو عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کا خواب پورا کرے گا اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوایا جو ایک ناقابل یقین سوچ تھی جسے پورا کر دیکھایا اورسیز کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے ہمہ تن جدوجہد جاری ہے اداروں کو مستحکم کیا جارہا ہے اورسیز کو چائیے کہ وہ پاکستان کا نام اور مقام اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کو بھی مضبوط بنائیں اپنے ملک پاکستان کے کی واحد عوامی پارٹی پی ٹی آئی کے لیے کام کریں.وزیراعظم عمران خان کے قدم سے قدم ملاتے ہو? ان کے وڑن اور سوچ کو تقویت دیں بین الا قوامی سطح پر پی ٹی آئی کا پیغام پہنچائیں دنیا بھر میں پی ٹی آئی اور قائد جمہوریت عمران خان کا نام اور مقام بڑھنے سے ہی پاکستان کا نام بلند ہو گا ملک ترقی کرے گا اور بیرون دنیا میں ہمارا نام اجاگر ہو گا ۔اورسیز پاکستانیوں پر بڑی زمہ داریاں عائد ہوتیں ہیں انھیں پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے بیروزگاری کو ختم کرنے میں بھی کردار ادا کرنا ہے ۔ڈاکٹر عبداللہ ریئر نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کے نقشے پر ترقی یافتہ ملک کی طرح ابھرے گا اور بیرونی دنیا کے نوجوان پاکستان میں کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے آئیں گے۔ ہمارے پاکستانی واپس اپنے ملک آئیں گے اور کام کریں گے۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ عمران خان کو مضبوط کیا جا? عبداللہ ریئر نے کہا ک پاکستان میں اورسیز کنونشن جلد ہو گا ۔جس میں اورسیز کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے بعدازاں وہ یورپ کا بھی دورہ کریں گے ۔تاکہ اورسیز پاکستانیوں سے براہ راست مل کر ان سے پاکستان اور پارٹی کی تعمیر و ترقی کے لیے بات کر سکوں اب وقت آ گیا ہے کہ سمندر پار پاکستانی متحد منظم ہوں اور پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لیے کام کریں۔

مزیدخبریں