سابق امریکی صدرکے ترجمان نے ہنگامی لینڈنگ کی تصدیق کی، تفصیلات نہیں بتائیں
سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کا انجن فیل ہونے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کونیواورلینز سے فلوریڈا کے شہر پام بیچ لے جانے والے طیارے کا ایک انجن فیل ہوگیا جس کے بعد طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔طیارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر،سیکرٹ سروس کے حکام اورسپورٹ اسٹاف بھی سفرکررہا تھا۔ ٹرمپ کے ترجمان نے ہنگامی لینڈنگ کی تصدیق کی تاہم مزید تفصیل نہیں بتائی۔طیارہ سابق صدر ٹرمپ کو نیو آرلینز سے واپس فلوریڈا لارہا تھا۔سابق امریکی صدرریبپلکن پارٹی کی ایک تقریب میں شرکت کے لئے نیواورلینز گئے تھے اور ریبپلکن پارٹی کے ڈونرکے نجی طیارے میں واپس جارہے تھے۔تین انجن والے طیارے کا ایک انجن فیل ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔ہنگامی لینڈنگ کے نتیجے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔