حکومت درست سمت گامزن ہے:وزیرمواصلات

Mar 11, 2022 | 15:34

ویب ڈیسک

وزیرمواصلات وپوسٹل سروسزمرادسعیدنے کہاہے کہ حکومت درست سمت میں گامزن ہے جبکہ اپوزیشن ہرمسئلے پرتذبذب کاشکارہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت قومی خزانہ لوٹنے والے بدعنوان سیاستدانوں کو معاف نہیں کرے گی۔وفاقی وزیرنے کہاکہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادناکام ہوگی کیونکہ حکومت کواپنے اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

مزیدخبریں