فنڈز کی کمی کے نتیجے میں صومالیہ کا تباہ کن قحط شدید بحرانی صورتحال اختیار کر سکتا ہے. اقوام متحدہ

Mar 11, 2022 | 18:42

ویب ڈیسک

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ فنڈز کی کمی کے نتیجے میں صومالیہ کا تباہ کن قحط شدید بحرانی صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔عالمی ادارے نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے ساتھ دیگر عالمی بحرانوں میں صومالیہ کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیے اور اس افریقی ملک کی مدد کے لیے امدادی رقوم دستیاب ہونی چاہییں۔

صومالیہ میں صرف پانی کی تلاش میں ہی تقریباً پونے سات لاکھ افراد ہجرت پر مجبور ہو چکے ہیں۔ جنگ سے تباہ حال قرن افریقا کا یہ ملک ماحولیاتی تبدیلیوں سے بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں