امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو ٹیلیفون پراپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے گفتگو کی۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق دونوں سربراہان مملکت نے یوکرین کے خلاف روس کی کارروائی کے معاملے پر اپنی مشترکہ تشویش پر بات کی۔انھوں نے یوکرین کی حکومت اور عوام کے لیے اپنی ٹھوس حمایت کا اعادہ کیا، اور روسی کارروائی کو فوری طور پر بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور بحران سے متعلق مربوط بین الاقوامی اقدام کا خیر مقدم کیا۔