اتحادی مضبوطی سے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں.وزیراطلاعات

وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اتحادی مضبوطی سے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور اہم فیصلے مشاورت سے کئے جائیں گے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کی سہ پہر سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔چوہدری فواد حسین نے یقین ظاہر کیا کہ تمام اتحادی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپنے فیصلے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ اور پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے بڑے تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں اور باقی تحفظات متفقہ طور پر دور کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے چوہدری پرویز الٰہی سے درخواست کی ہے کہ وہ ان قوانین پر حکومت اور ذرائع ابلاغ کے درمیان ثالثی کریں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم علیم خان اور جہانگیر خان ترین کو پاکستان تحریک انصاف کا حصہ سمجھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن