500 اضافی قدم چلنا دل کے دورے اور فالج کے خطرات کو کم کرتا ہے: تحقیق


ڈیلاس (نیٹ نیوز) ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ 70 کی دہائی میں موجود افراد کا روزانہ 500 اضافی قدم چلنا ان میں دل کے دورے اور فالج کے خطرات کو بڑی حد تک کم کر دیتا ہے۔وہ افراد جو روزانہ نصف کلومیٹر زیادہ چہل قدمی کرتے ہیں ان میں قلبی مسائل 14 فی صد تک کم ہوجاتے ہیں۔ 


تحقیق کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ فٹنس ٹریکر پر قابل حصول اہداف کا تعین کیا جانا بڑھاپے میں اچھی صحت کے لیے مددگار ہوسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن