بلیک لسٹ کرنے کا کیس، طلحہ سعید کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع 


 اسلام آباد(وقائع نگار ) کالعدم لشکر طیبہ  کے سربراہ حافظ سعید کے بیٹے طلحہ سعید کو ممکنہ بلیک لسٹ کرنے کا کیس حافظ طلحہ سعید  نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے اقوام متحدہ میں بھارتی قرارداد مسترد کرانے کے لیے وزارت خارجہ کردار ادا کرے  عدالت سے استدعا کی گئی کہ وہ وزارت خارجہ کو کردار ادا کرنے کا حکم دے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ دوبارہ وزارت خارجہ کو بھیج دیا چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے وکیل راجہ رضوان عباسی پیش ہوئے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ میرا کسی قسم کا کوئی کرمنل ریکارڈ موجود نہیں ، طلحہ سعید کی ہم نے لاہور پولیس کی ویری فکیشن رپورٹ بھی پٹیشن کے ساتھ منسلک کیا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹی میں بھارت نے قراداد جمع کرائیں اور کہا کہ بھارت حافظ طلحہ سعید کو بین الاقوامی دہشت گردوں کی لسٹ میں ڈلوانا چاہتا ہے بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ایسی حرکتیں کر رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن