اسلام آباد(وقائع نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلی بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔جمعہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلی بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری کے خلاف چیک ڈس آنر کیس میں فوجداری کارروائی کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نے غیرحاضری پر وزیراعلی بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری میر عمران تاج گچکی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔میر عمران تاج گچکی نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جو مسترد کردی گئی۔عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے میر عمران تاج گچکی کو 13مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا۔میر عمران تاج گچکی کیخلاف 3کروڑ 85لاکھ روپے کا چیک ڈس آنر پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ عدالت نے میر عمران تاج گچکی کو بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کررکھاتھا۔
چیک ڈس آنر:وزیراعلی بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
Mar 11, 2023