ہائیکورٹ : پنجاب میں صحت کارڈ بند کرنے کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری 


لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں صحت کارڈ بند کرنے کیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے عدالت نے درخواست پر سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری محمد اعجاز خان کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں حکومت پنجاب، سیکرٹری صحت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں غریب مریضوں کو مفت علاج کی سہولت دی غریب مریضوں کو مفت علاج کیلئے صحت کارڈ جاری کئے گئے پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر مفت علاج کیا جاتا تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی تو ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر مفت علاج بند کر دیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن