سیہون شریف (آئی این پی) حضرت لعل شہباز قلندر کے 771ویں عرس کی تقریبات 11 مارچ(آج) سے شروع ہوگئیں ہیں ،ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر سیہون عرس کے موقع پر 230رینجرز اہلکار سیہون میں تعینات کر دیے گئے ہیں ، شہر کو 8زون میں تقسیم کر دیا گیا۔
، ہر زون میں ایس پی سطح کا افسر سکیورٹی انچارج ہوگا،سکیورٹی کیلئے سندھ کے مختلف اضلاع سے اضافی پولیس نفری طلبکی گئی ہے، 26ڈی ایس پی اور 60ایس ایچ اوز کے ساتھ 4ہزار 400پولیس اہلکار سیہون میں سکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں،دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر سیہون میں پولیس کے ساتھ رینجرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے،،عرس کے دنوں پاک آرمی کو بھی سٹینڈ بائی رکھا جائے گا،ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا تھا کہ سیہون میں زائرین کی سہولت کیلئے پانی کی سبیلیں قائم، صحت کیلئے میڈیکل کیمپ بھی لگا دیا گیا ہے۔
حضرت لعل شہباز قلندر کے 771ویں عرس کی تقریبات شروع
Mar 11, 2023